پیر, دسمبر 23, 2024
2:57 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياسویڈن: دھماکا کے بعد آگ کی لپیٹ میں آنیوالی رہائشی عمارت کا...

سویڈن: دھماکا کے بعد آگ کی لپیٹ میں آنیوالی رہائشی عمارت کا ایک حصہ زمین بوس – World

سویڈن کے شہر نورشاپنگ میں ایک عمارت میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، کئی افراد کوعمارت سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا ہے۔

ریسکیو کا عملہ مسلسل اگ بجھانے اور لوگوں کو عمارت سے نکالنے میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

رہائشی عمارت میں درجنوں اپارٹمنٹس موجود ہیں، جس میں سے 150 کے قریب افراد کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ 8 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو کا عملہ اگ بجھانے میں مصروف ہے۔ پولیس نے نیشنل بم پروٹیکشن اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ریسکیو عملہ تقریبا تین گھنٹے سے آگ پر مسلسل قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن آگ کے شعلے مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔

ریسکیو کا کہنا بے قابو پانے کے لیے تقریبا پانچ سے چھ گھنٹے مزید لگ سکتے ہیں، ابھی ان کی زیادہ توجہ لوگوں کی جان بچانے پر ہے۔

Related articles