لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رکنی وفد کو آج اپنے گھر ظہرانے پر مدعو کرلیا۔
ذکاء اشرف نے غیر ملکی مہمانوں کو اپنے گھر مدعو کیا ہے جس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور بنگلادیش کے ہائی کمشنر بھی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوں گے۔
آج دیے جانے والے طہرانے میں ذکاء اشرف اور بھارت کرکٹ بورڈ کے وفد کے درمیان پاکستان بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد کل بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچا ہے جس پر بی سی بی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کا ٹکٹ 70 لاکھ روپے سے بھی مہنگا
ہوگیا
بی سی سی آئی وفد ایشیا کپ کے دو میچز قذافیا ستیڈیم لاہور میں دیکھے گا جب کہ وہ 7 ستمبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔