کراچی: اوپن مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
کاروبار کے دوران ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 304 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مزید سستا ہو کر ڈالر کی قیمت خرید 307 روپے جب کہ قیمت فروخت 312 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 306 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سستا ہوکر ڈالر کی قیمت خرید 312 اور قیمت فروخت 316 روپے ہوگئی تھی۔
رواں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی روپے کے مقابلے ڈالر 24 روپے 50 پیسے سستا ہوا ہے۔
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر 307 روپے، گزشتہ روز 8 روپے کمی سے 312 روپے، دو روز قبل 5 روپے سستا ہوکر ڈالر 322 روپے پر آگیا تھا۔
یہ بھئ پڑھیں:
غیر ملکی زرمبادلہ کے کاروبار میں سرگرم بینکوں کو اپنی ایکسچینج کمپنیاں قائم کرنے کی ہدایت
تین روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 331 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد امریکی کرنسی کے بھاؤ میں گراوٹ آنا شروع ہوئی۔