پیر, دسمبر 23, 2024
1:24 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلایشیا کپ سُپر فور: کولمبو میں بارش سے پاک سری لنکا میچ...

ایشیا کپ سُپر فور: کولمبو میں بارش سے پاک سری لنکا میچ پر پانی پھرنے کا امکان – Sports

ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔

اہم ٹاکرے کے لئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اسٹیڈیم میں موجود ہیں مگر میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کرکٹ پچ کو ڈھک دیا گیا اور مقابلہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

کولمبو اسٹیڈیم میں شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی تصور کیا جا رہا ہے مگر اس میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات سری لنکا نے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیشگوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

کولمبو میں اس وقت بھی بادل برس رہے ہیں جب کہ دن بھر 60 فیصد بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سری لنکا کے خلاف قومی اسکواڈ

گزشتہ روز سیر لنکا کے خلاف سپُر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کے لئے 5 تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا العان کیا گیا تھا۔

ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، امام الحق، محمد حارث اور سعود شکیل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیاء کپ: سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل آدھی پاکستانی ٹیم
تبدیل

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا
ہے

سپُر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی جب کہ بارش کے باعث مقابلہ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں سری لنکا فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر فور کا ڈو اینڈ ڈائی میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Related articles