پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں جمعرات کے آغاز پر ایک روپے 3 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 292 روپے 85 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 293 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 166 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک بار پھر 46 ہزار کی حد بحال ہوگئی ہے۔
100 انڈیکس 166 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 55 پوا پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 45 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔