پیر, دسمبر 23, 2024
9:03 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيادنیا کی پہلی زیر آب 3 منزلہ مسجد کی تعمیر - Life...

دنیا کی پہلی زیر آب 3 منزلہ مسجد کی تعمیر – Life & Style

دبئی میں اسلامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا کی پہلی زیرِآب مسجد تعمیر کی جائے گی۔ پانی کے اندراس مسجد کو تعمیر کرنے میں تقریباً 55 ملین درہم کی لاگت آئے گی۔

خلیج ٹائمز میں شائع تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کی عمارت کا آدھا حصہ پانی کے اوپر ہوگا، جبکہ دوسرا حصہ زیرِزمین یعنی پانی کے اندر ہوگا۔

دنیا کی پہلی زیرِ زمین یہ مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہوگی، جس میں زیر آب ڈیک کو عبادت گاہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس زیر آب مسجد میں وضو کی سہولت اور واش روم بھی ہوں گے، اس مسجد میں تقریبا 50 سے 75 نمازی پانی کے اندر نماز ادا کرنے کا انوکھا تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

ملکہ رانیہ نے شادی سے پہلے بہو رجوہ کو کون سے مشورے دیے

دُبئی ہارپر پر تیرتا کچرا جمع کرنے کیلئے پہلی بار ’پکسی ڈرون‘ کا استعمال

کشمیر پر سعودی وزیر خارجہ کے بیان سے بھارت پریشان

اس مسجد کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب دبئی میں اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ (آئی اے سی اے ڈی) نے اپنے مذہبی سیاحت کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

آئی اے سی اے ڈی سے تعلق رکھنے والے احمد المنصوری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ تعمیراتی کام جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

المنصور نے کہا کہ ’یہ ساحل کے بہت قریب ہوگا، نمازی مین لینڈ سے جڑے پل سے گزر سکیں گے‘۔

فلحال ابھی مسجد کی صحیح جگہ کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ مسجد ہر مذہب کے لوگوں کے لیے کھلے گی۔

المنصور نے زائرین کو لباس سے متعلق احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ’تیرتی ہوئی مسجد میں آنے والے زائرین کو اعتدال پسند لباس پہننا ہے اور اسلامی روایات اور رسم و رواج پر عمل کرنا ہے‘۔

Related articles