نئے کاروباری ہفتے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں پیر کے آغاز پر91 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 290 روپے 85 پیسے میں جاری ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں مزید 50 پیسے سستا ہو کر امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 293 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 291 روپے 76 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 495 کی سطح پر پہنچ گیا ہے، 100 انڈیکس جمعے کو 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔