پیر, دسمبر 23, 2024
8:19 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا معاملہ، سینیٹ سیکرٹریٹ کا تاج حیدر کو...

ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا معاملہ، سینیٹ سیکرٹریٹ کا تاج حیدر کو جوابی خط – Pakistan

ریکوزیشن پر سینیٹ اجلاس بلانے کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر تاج حیدر کو جوابی خط ارسال کردیا، جس میں واضح کیا گیا کہ 5 اراکین کی دستبرداری کے بعد ریکوزیشن پر 28 اراکان کے دستخط نہیں، جس کے بعد ریکوزیشن بے اثرہوگئی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر تاج حیدر کے نام جوابی خط لکھ دیا، جس کے مطابق سینیٹ اجلاس ریکوزیشن سے 5 ممبران تحریری طور پر دستبردار ہوئے، تحریری دستبرداری کے بعد ریکوزیشن ازخود بے کار ہوگئی۔

خط کے متن کے مطابق آئین کے آرٹیکل (54)3 سینیٹ اجلاس کی ریکوزیشن کے لیے 28اراکین کے دستخط لازم ہے، 5 اراکین کی دستبرداری کے بعد ریکوزیشن پر 28 اراکان کے دستخط نہیں رہے، اراکین کی دستبرداری کے بعد ریکوزیشن بے اثر ہوگئی۔

خط متن میں واضح کیا گیا کہ سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے آرٹیکل (54)3 کے تحت نئی ریکوزیشن جمع کرائی جاسکتی ہے۔

Related articles