پیر, دسمبر 23, 2024
6:00 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںملک بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملک بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملک بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہدایت پرایف بی آر اورمحکمہ ایکسائز نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملک گیر کارروائی نہ ہونے کے باعث نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ایک سے دوسرے صوبے یا ضلع میں منتقل کردی جاتی تھیں ، اب ایسا ممکن نہیں ہو پائے گا۔

آر اور محکمہ ایکسائز مشترکہ طور پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کاروائی کریں گے ، ایف بی آرتمام اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرکاروائیاں کرے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرکے ان سے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی جس سے اربوں روپے کا ٹیکس حاصل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن نہ کرنے والے ایکسائز عملے کا خلاف بھی کارروائی ہوگی، ماضی میں ملک گیرکارروائی نہ ہونے کے باعث نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالکان بچ جاتے تھےتاہم اس بار ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

Related articles