پیر, دسمبر 23, 2024
5:57 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيافلسطینی جنگجوؤں کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری، حزب...

فلسطینی جنگجوؤں کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری، حزب اللہ بھی حملے میں شامل، 700 اسرائیلی ہلاک – World

ایک طرف ”حماس“ کی اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب لبنان کی عسکریت پسند تنظیم ”حزب اللہ“ نے فلسطینیوں سے یکجہتی میں متنازع شیبہ فارمز میں تین اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے جواب میں اسرائیل نے اتوار کو جنوبی لبنان میں اپنے توپ خانے سے راکٹوں کی بارش کی ہے۔

اس حملے میں فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 23 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ غزہ میں بے گھر ہونے والوں میں ایسے افراد شامل ہیں، جو خوف، تحفظ کے لیے گھروں سے نکلیں ہیں، ان کی تعداد 73 ہزار ہے، جنہوں نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا کہ توقع ہے کہ تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، جہاں وہ موجود ہیں، ان اسکولوں میں بجلی ہے، ہم انہیں کھانا، صاف پانی اور طبی علاج فراہم کرتے ہیں۔

جوابی بمباری میں 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ طاقتور مسلح جماعت حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے ساتھ ”یکجہتی“ کے طور پر شیبا فارمز میں تین پوسٹوں پر گائیڈڈ راکٹ اور توپ خانوں سے حملہ کیا۔

جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اتوار کو بتایا کہ اس نے لبنان کے اس علاقے میں توپ خانے سے گولہ باری کی جہاں سرحد پار سے مارٹر فائر کیے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز) کا توپ خانہ اس وقت لبنان کے اس علاقے پر حملہ کر رہا ہے جہاں سے فائرنگ کی گئی۔‘

اسرائیل کی فوج نے بتایا کہ اس کے ایک ڈرون نے شیبہ کے علاقے حردوف میں حزب اللہ کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔

آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ ’اس وقت، حردوف یا شمالی میدان میں مزید کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن فوج ہائی الرٹ پر ہے۔‘

اسرائیل نے 1967 سے شیبا فارمز پر قبضہ کر رکھا ہے، جو کہ 15 مربع میل (39 مربع کلومیٹر) پر مشتمل ہے۔

حزب اللہ، جو کہ جنوبی لبنان کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرتی ہے، اس نے ہفتے کو یاک بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے اور اس نے اسرائیل پر فلسطینی حملوں کو اسرائیل کے جاری قبضے کا فیصلہ کن جواب اور دیگر ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے ایک پیغام کے طور پر دیکھا ہے۔

Related articles