ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت بینک میں ڈالر کی 280 روپے 60 پیسے ہو گئی۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 30 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 752 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔