پیر, دسمبر 23, 2024
9:59 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف شاندار سینچری بنانے والے عبداللہ شفیق کون...

ورلڈ کپ: سری لنکا کیخلاف شاندار سینچری بنانے والے عبداللہ شفیق کون ہیں – Sports

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد عبداللہ شفیق کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، لیکن بہت سوں کو ان کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی ہے کہ عبداللہ کون ہیں۔

23 سالہ عبداللہ نے اپنے 113 رنز کی مدد سے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کو پورا کیا۔ سری لنکا نے گرین شرٹس کو 345 کا ٹارگٹ چیز کرنے کیلئے دیا تھا۔

عبداللہ شفیق کا تعلق کھیلوں کے سازوسامان کی پیداوار اور اس کی برآمد کے لیے مشہور شہر سیالکوٹ سے ہے۔

وہ اکتوبر2015 میں کرکٹ کی دنیا میں ابھرے، جب انہیں پاکستان کے انڈر 19 دورہ سری لنکا کے لیے منتخب کیا گیا، ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد انہیں 2016 اور 2017 میں دو اے سی سی ایشیا کپ کے لیے جگہ ملی۔

’کبھی درد ہوتا ہے، کبھی اداکاری کرتا ہوں‘ ، کمنٹیٹرز کا رضوان کو فلمی کیریئربنانے کا مشورہ

لنکا کیسے ڈھائی؟ عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان نے راز کھول دیا

ورلڈ کپ: گرین شرٹس کی تاریخی فتح نے شوبزستاروں کے دل بھی جیت لیے

پی ایس ایل میں عبداللہ کو سب سے پہلے ملتان سلطانز نے 2018 کے پلیئرز ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا لیکن سیزن میں وہ ایک بھی میچ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

عبداللہ کو پی ایس ایل کا پہلا تجربہ بالآخر 2022 میں لاہور قلندرز کے ساتھ ملا جب انہوں نے 11 میچوں میں 251 رنزاسکور کیے۔

عبداللہ نے اپنے والد احمد شفیق کے خواب کو پورا کیا ہے جو ایک فرسٹ کلاس کرکٹر تھے، انہوں نے 26 فرسٹ کلاس میچ کھیل رکھے ہیں۔

انہوں نے چھ ٹیسٹ میچوں میں 720 رنز اسکور کیے جو پہلے6 ٹیسٹ میچوں کے بعد کسی پاکستانی بلے باز کی جانب سے بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں اور عظیم جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کو اوپننگ بلے باز فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جو کارکردگی نہیں دکھا پارہے تھے۔

Related articles