پاکستان آٹو انڈسٹری نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک میں تیار کردہ گاڑیوں کی درآمد شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آٹو کمپنی ماسٹر چانگن موٹرز لمیٹڈ، جو چین کے چانگن اور پاکستان کے ماسٹر موٹرز کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے، نے گاڑیوں کی درآمد شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں کمپنی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گاڑیاں کینیا درآمد کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ کمپنی حکام ماضی میں پاکستان کے لیے ڈیزائن کی گئی دائیں ہاتھ والی گاڑیاں دوسرے خطوں میں برآمد کرنے کے کمپنی کے منصوبے کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
کمپنی نے اصل میں اپنی مقامی مارکیٹ کے لیے بائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں بنائی تھیں۔کمپنی کی جانب سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ ملک میں تیار کی جانے والی چانگن کی پاکستان سے تیار کردہ گاڑیاں جنوبی افریقہ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور دیگر میں تقسیم کاروں کو فروخت کی جائیں گی جن کے پاس زیادہ تر دائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں ہیں۔