کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
کراچی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 35 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 67 پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے۔
درخواست منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں
کراچی کے لیے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی
گئیوزارت توانائی نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر وضاحت پیش کر
دیمسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی بجلی چوری میں ملوث
نکلیں
نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔