منگل, دسمبر 24, 2024
5:54 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںگاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیوں کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے...

گاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیوں کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان

گاڑیاں بنانے والی 3 بڑی کمپنیوں ٹویوٹا ، ہنڈا اور پاک سوزوکی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تین بڑی کارساز کمپنیوں نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے کمپنیوں نےپاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ پر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خام مال کی کمی اور ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے پلانٹ جاری نہیں رکھا جا سکتا ، بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

تینوں بڑی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ٹویوٹا کار تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز سترہ اکتوبر سے سترہ نومبر تک ، ہنڈا کار پلانٹ چوبیس اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک آپریشنز بند رکھے گی۔

اسی طرح پاک سوزوکی نے پچیس اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک پلانٹ آپریشنز بند رکھنے کا اعلان کیا۔

Related articles