پیر, دسمبر 23, 2024
1:21 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںکینو کی بمپر پیداوار کا امکان، وزارت تجارت نے برآمد کرنے کی...

کینو کی بمپر پیداوار کا امکان، وزارت تجارت نے برآمد کرنے کی اجازت دے دی

رواں سال ملک میں کینو کی 27 لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار کا امکان ہے، حکام

وزارت تجارت نے رواں سال ملک میں بمپر پیداوار کے امکان کے پیش نظر کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کینو کی 27 لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال کینو کی پیداوار محض 13 لاکھ ٹن تک محدود رہی۔

وزارت تجارت نے15 نومبر سے ہی کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی، فیصلہ وزارت تجارت کیجانب سےقائم کمیٹی کی تجویزکی روشنی میں کیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹرز کرسمس سیزن سے پہلے ہی کینو کی کنسائنمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں۔ وزارت تجارت ماضی میں یکم دسمبر کو کینو برآمد کرنے کی اجازت دیا کرتی تھی۔

واضح رہے کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے اور مخصوص موسمی حالات کے ساتھ ساتھ گریڈنگ، پالشنگ، پیکنگ وغیرہ کی مناسب سہولتوں کے فقدان کے باعث پاکستان میں کینو کی پیداوار میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی تھی تاہم رواں سال پیداوار میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

Related articles