منگل, دسمبر 24, 2024
6:08 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيااسرائیلی بمباری سے فلسطینی اداکارہ 2 بیٹیوں سمیت شہید - World

اسرائیلی بمباری سے فلسطینی اداکارہ 2 بیٹیوں سمیت شہید – World

غزہ میں اسرائیل نے فلسطینی اداکارہ ایناس السقا کے گھر کو نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیاں لین اور سارہ بھی شہید ہوگئیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے جس وقت اداکارہ کے گھر کو نشانہ بنایا، تو وہ اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھیں۔

فلسطینی وزارت ثقافت کی جانب سے ان کے آفیشل فیس بُک پیج پر ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیوں کے شہید ہونے کا اعلان کیا گیا۔

اداکارہ کوغزہ کے تھیٹر میں پہلی خواتین کارکنوں میں سے ایک تصور کی جاتا تھا، وہ بچوں کے ساتھ مل کر کئی ڈرامہ اور تھیٹر ورکشاپس کا انعقاد کیا کرتی تھیں۔

فلسطینی اداکارہ نے القدس میں اشتر تھیٹر اور سویڈش اکیڈمی کے ساتھ بہت سی ورکشاپس میں حصہ لیا۔

اداکارہ ایناس السقا نے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی، وہ فلسطینی ایسوسی ایشن کے لئے ہنر مند ٹرینر تھیں۔

Related articles