ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 858 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 965 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔