پیر, دسمبر 23, 2024
1:36 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياجنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے تعلقات توڑنے کی قرارداد منظور...

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے تعلقات توڑنے کی قرارداد منظور کرلی – World

جنوبی افریقہ کے قانون سازوں نے منگل کے روز پریٹوریا میں اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے اور غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق ہونے تک تمام سفارتی تعلقات معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ قرارداد بڑی حد تک علامتی ہے کیونکہ یہ صدر سیرل رامفوسا کی حکومت پر منحصر ہے کہ اس پر عمل درآمد کیا جائے یا نہیں۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ رامفوسا اسرائیل کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات، خاص طور پر سفارت خانے کی حیثیت کے بارے میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کو ”نوٹ کرتے ہیں اور سراہتے ہیں“۔

ونسینٹ ماگوینیا نے کہا کہ صدر اور کابینہ اس معاملے پر مصروف عمل ہیں جو قومی ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے۔

غزہ کی گنجان آبادی والی پٹی میں حماس کے خلاف تباہ کن فوجی مہم کے دوران رامفوسا اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام اسرائیلی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔

اسرائیلی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Related articles