انٹربینک میں ڈالر285 روپے 50 پیسے کا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر23 پیسےمہنگا ہوکر،285 روپے50 پیسے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا،دن کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کی امریکی ڈالر کے مقابلے 27 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
ڈالرکی قیمت گزشتہ روز 66 پیسےاضافےکیساتھ 285.27 پیسے پربند ہوا تھا،دوسری جانب نومبر میں اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، انتخابات کے اعلان اورآئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی معاہدے کے پیش نظر ملکی معیشت کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزار نے نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔