پیر, دسمبر 23, 2024
1:59 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباردسمبرکے آخر تک پاکستان کو دو ارب ڈالرز ملنے کا امکان -...

دسمبرکے آخر تک پاکستان کو دو ارب ڈالرز ملنے کا امکان – Business & Economy

پاکستان کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخرتک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی بی سے 250 ملین ڈالرز اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالرز ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالرز ملیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، 9 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمد کے برابر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 1.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے گی۔

Related articles