پیر, دسمبر 23, 2024
8:18 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںگاڑیوں، اسمارٹ موبائل فونز، چائے کی امپورٹ میں نمایاں اضافہ

گاڑیوں، اسمارٹ موبائل فونز، چائے کی امپورٹ میں نمایاں اضافہ

چار ماہ میں 47 کروڑڈالر مالیت کے موبائل فون منگوائے گئے

راواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران گاڑیوں، اسمارٹ موبائل فونز، چائے، میوہ جات کی امپورٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبرتقریبا 47 کروڑڈالر مالیت کے موبائل فون منگوائے گئے، اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ 108 فیصد تک بڑھی، مقامی کرنسی میں موبائل فونز کا امپورٹ بل 135 ارب 47 کروڑ روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق 4 ماہ میں موٹرکاروں کےامپورٹ بل میں بھی تقریبا 4 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا اکتوبر6 کروڑ 78 لاکھ ڈالرکی کاریں بیرون ملک سےمنگوائی گئیں۔ مقامی کرنسی میں درآمدی گاڑیوں کی مالیت 19 ارب 56 کروڑ روپے ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں  5 ارب روپےیعنی 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالرکی کاریں امپورٹ ہوئیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر چائے کی درآمد میں 16.35 فیصد اضافہ، حجم 22 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا، 94 ہزار 776 ٹن چائےکی مقامی کرنسی میں مالیت 64 ارب 51 کروڑ روپے ہے۔

Related articles