100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کے روز ایک پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا۔
گزشتہ روز ایک موقع پر 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی حد عبور کرلی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 285 روپے پر آگیا۔