آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے،وزارت خزانہ نے 70 کروڑڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس جلدبلانےکا امکان ظاہر کیا تھا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبرکو طے پایا تھا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے،دسمبر کے آخری عشرے میں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔