پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم ہوگئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے صدر جماعت شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی سیکریٹریٹ آمد پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں قائدین کے درمیان مجموعی ملکی صورتحال، عام انتخابات کے انعقاد، سیاسی تعاون اور اشتراک عمل پر مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگئے جبکہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
ن لیگ اور جے یو آئی ف کا مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے پر
اتفاقنواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر
گفتگو