نیپرا نے ڈسکوز کے بلنگ طریقہ کار کو ہی مشکوک قرار دے دیا
کیپسٹی چارجز اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سمیت بارہ سے زائد چارجز کے باوجود بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا پیٹ نہ بھرا،جولائی اور اگست میں دل کھول کر صارفین سے اووربلنگ کی گئی۔نیپرا نے بلنگ طریقہ کار کو ہی مشکوک قرار دے دیا۔
نیپرا دستاویز کے مطابق اگست اور جولائی میں ملتان ریجن کے شہریوں کو سب سے زیادہ چونا لگایا گیا،میپکو نے جولائی میں57 لاکھ جبکہ اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین کو اضافی بل بھیجے۔1 لاکھ 38 ہزار سے زائد بلز پر تو میٹر ریڈنگ کی تصاویر ہی نہیں تھیں۔
گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار اور اگست میں 12 لاکھ کے قریب صارفین سے زائد بل وصول کئے،فیسکو میں بھی جن صارفین کو دو ماہ میں اضافی بلز بھیجے گئے ان کی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار ہے۔۔