پیر, دسمبر 23, 2024
2:19 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیل’میری بیٹنگ تب آتی ہے جب سب کی سانس پھولی ہوتی ہے‘...

’میری بیٹنگ تب آتی ہے جب سب کی سانس پھولی ہوتی ہے‘ – Sports

افغانستان کے خلاف وننگ اسٹروک لگانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میری بیٹنگ تب آتی ہے جب سب کی سانس پھولی ہوتی ہے، دل میں آیا تھا کہ بولر بھی وہی ہے اب میں میچ جتوا کر دکھاؤں گا۔

افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ سنسنی خیز صورتحال کا دباؤ ہونے کے باوجود پر اعتماد تھے کہ وہ میدان سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، اللہ کی مدد سے ہر بار پاکستان کو جتوانے سے عزت مل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین تھا کہ میں میچ کا اختتام کرسکتا ہوں کیونکہ آج کل میں بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں، مشکل حالات میں اپنے اوپر بھرپور یقین رکھتا ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

’ڈراؤنا خواب‘، پاک افغان میچ کےبعد بھارتی میڈیا بھی تڑپ
اُٹھا

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے عالمی ریکارڈ قائم
کردیا

پاکستان نے افغانستان کا پہاڑ جیسا ہدف سر کرلیا، ایک وکٹ سے کامیاب،
سیریز بھی جیت لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دی اور پاکستان کی جیت میں نسیم شاہ کا اہم کردار رہا کیونکہ انہوں نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر خوبصورت چوکے کی مدد سے میچ کا اختتام کیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی، جب گراونڈ میں گیا تو شاداب خان پر بھی یقین تھا کہ ہم میچ فینش کریں گے، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد ساری ذمہ داری خود لے لی۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں میری بیٹنگ آتی ہے ایسا لگتا ہے خدا نا خاستہ مجھے ہارٹ اٹیک نہ ہوجائے، میری بیٹنگ تب آتی ہے جب سب کی سانس پھولی ہوتی ہے، دل میں آیا تھا کہ بولر بھی وہی ہے اب میں میچ جتوا کر دکھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریشر کی صورتحال میں اپنے آپ کو ہوش میں رکھنا کافی مشکل ہے، میرے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے باقی اللہ مدد کرتا ہے۔

Related articles