پیر, دسمبر 23, 2024
9:48 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارنیشنل سیونگز کی مختلف اسکیمز کے منافوں میں کمی - Business &...

نیشنل سیونگز کی مختلف اسکیمز کے منافوں میں کمی – Business & Economy

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نیشنل سیونگزکی مختلف اسکیمز کے منافوں میں کمی کردی۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 160بیسز پوائنٹس کمی سے 16.40فیصد ہوگیا جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 12 فیصد پر برقرار ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 96 بیسز پوائنٹس کمی سے 15.12 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی سے 16.08فیصد اور شہداء فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد 16.08فیصد ہوگیا ہے۔

سیونگز اکاؤنٹس اور بانڈز پر ریٹرنز مرکزی بینک کے پالیسی ریٹ سے منسلک ہوتا ہے جسے حکومتی بجٹ کو متاثر کیے بغیر چھوٹے سرمایہ کاروں کو بہتر منافع دینے کے لیے نسبتاً زیادہ رکھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل سیونگز اسکیمز کے شرح منافع کا اعلان ہر دو ماہ بعد کیا جاتا ہے جو طویل مدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی کٹ آف پیداوار سے منسلک ہے۔

Related articles