پیر, دسمبر 23, 2024
5:56 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپاکستان میں بنائی جانے والی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف

پاکستان میں بنائی جانے والی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف

1800 سی سی ہائبرڈ کرولا کراس 50 فیصد پاکستان میں تیار ہوئی ہے

انڈس موٹرز نے پاکستان میں بنائی جانے والی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار کو باضابطہ طور پر لانچ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں سالانہ جرنلسٹ آٹو سمٹ کانفرنس میں پہلی میک ان پاکستان ہائبرڈ گاڑی متعارف کرادی۔ انڈس موٹر کے سی ای او اصغر علی جمالی ، ٹویوٹا جاپان کے اعلی حکام اور آٹو انڈسٹری ماہرین کی آٹو سمٹ کانفرنس میں شرکت۔

سی ای او انڈرس موٹرز نے کہا کہ 1800 سی سی ہائبرڈ کرولا کراس 50 فیصد پاکستان میں تیار ہوئی ہے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑی بننے میں تین سال لگے گیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 31 کمپنیوں نے ای موٹرسائیکلوں نے لائسنس حاصل کرلیے، پاکستان میں پہلے مرحلے میں الیکٹرک موٹر سائیکل  تیزی سے متعارف ہوں گی۔

سی ای او انڈس موٹرز اصغر علی جمالی نے کہا کہ آٹو پالیسی 2021-2026 کے تحت گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے، گاڑیوں کی ایکسپورٹ کیلئے مختلف ممالک سے ترجیحی تجارت کے معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گاڑیاں بھاری سرکاری ٹیکسوں کے باعث مہنگی ہیں، مختلف ماڈلز پر حکومت 35 سے 57 فیصد تک ٹیکس لے رہی ہے، پاکستان میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں متعارف کرانے میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ سی ای او انڈس موٹرز کا مزید کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر کو بحران سے نکلنے میں مزید دو سال کا عرصہ درکار ہے، آئندہ سال سے گاڑیوں کی پیداوار اور خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔

Related articles