قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ میں انجری کے شکار خرم شہزاد کے متبادل کا عندیہ دیدیا۔
میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ فاسٹ بولر حسن علی اور میر حمزہ کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے متبادل کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں، دعا ہے خرم شہزاد جلد صحتیاب ہوکر واپس ٹیم میں جگہ بنائیں۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے دونوں اننگز میں بالترتیب 28 اور 24 رنز کی اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ کوشش کروں گا مثبت انداز میں کھیل کر ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کروں، پرتھ کی وکٹیں ایشیائی بیٹرز کیلئے مشکل تھیں۔