لاہور، برائلر مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 310 روپے کلو ہے جبکہ پرچون میں مرغی 322 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
اس طرح زندہ مرغی کی قیمت میں تین روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ چار روپے اضافے کے ساتھ گوشت کی فی کلو قیمت 467 روپے ہو گئی ہے۔
پنجاب میں انڈوں کی فی درجن قیمت 359 روپے ہے لیکن فی درجن 430 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں انڈے 420 روپے سے 430 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، کراچی میں انڈے فی درجن 360 سے 380 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔