کریدٹ کارڈ کے ذریعے صارفین نےنومبر میں 108 ارب روپے کی خریداری کر ڈالی
پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئےاور صرف نومبر کے مہینے میں 108 ارب روپے کی خریداری کر ڈالی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں کریڈ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا ۔
اعدادو شمار کے مطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی، جبکہ گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9فیصد کا اضافہ کیا، جبکہ اکتوبر میں کریڈکارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ نومبر کے دوران نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈکیاگیا۔