پیر, دسمبر 23, 2024
1:30 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںاوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

Related articles