پیر, دسمبر 23, 2024
1:53 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلجنوبی افریقا کے سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان...

جنوبی افریقا کے سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان – Sports

جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کے مطابق ڈین ایلگر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری سیریز بھارت کے خلاف کھیلیں گے، پروٹیز اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔

ایلگر اگر بھارت کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل ہوتے ہیں تو وہ 12 سال پر محیط کیریئر میں 86 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ڈین ایلگر کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میرا آخری ٹیسٹ ہوگا، دنیا میں میرا یہ پسندیدہ اسٹیڈیم ہے جہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ رن بنایا اور امید ہے کہ اپنا میرا آخری رن بھی اسی گراؤنڈ میں اسکور کروں۔

یہ بھی پڑھیں:

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی نے ’لوگو‘ کیوں تبدیل کیا؟

2012 میں ڈیبیو کرنے والے 36 سالہ ڈین ایلگر 5146 رنز کے ساتھ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔

Related articles