پیر, دسمبر 23, 2024
6:46 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلپاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان...

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان – Sports

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 360 جبکہ معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی اور قومی کرکٹرز کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے
پاگئے

سینٹرل کنٹریکٹ: پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ
ہوگا؟

پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلئے تجوریوں کے منہ کھول
دئیے

لاہور میں قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء اور کنسلٹنٹ ڈومیسٹک اینڈ ویمنز کرکٹ ندیم خان نے ڈومیسٹک کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا باقاعدہ اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے اسٹرکچر میں زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، کھلاڑیوں کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اب ڈیپارٹمنٹس اور ریجنز کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

جنید ضیاء نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹس کے کیٹیگریز کی تعداد 5 سے بڑھا کر 7 کر دی ہیں، اے پلس کیٹیگری کے کھلاڑی کو ماہانہ 3 لاکھ جبکہ سے سب سے نچلی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے۔

یکم اگست سے دیے جانے والے کنٹریکٹس میں ڈیلی الاونس اڈھائی ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار جبکہ کھانے کا بجٹ 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

Related articles