پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرسمس کے موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو تحائف پیش کیے ہیں۔
ایکس پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سمیت دیگر کرکٹرز کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے نیٹ پریکٹس سیشن میں مصروف آسٹیلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرسمس کے تحائف پیش کیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے تحائف دیے جانے پر آسٹریلوی کپتان کمنز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے تحائف اور بچوں کے لیے لولی پاپ بہت اچھے تھے، پاکستان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، چند سال پہلے کا دورہ بھی واقعی خاص تھا۔
کپتان پیٹ کمنزکا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز کا کسمس کے موقع پر ہماری ٹیم کے بارے سوچنا کافی خوش آئند ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بابر اعظم اور کچھ دیگر کھلاڑیوں کو بھی آسٹریلوی کرکٹرز سے بات کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
آسٹریلوی کپتان کی غزہ سے اظہار یکجہتی کے معاملے پر عثمان خواجہ کی
حمایت
نعمان علی کی جگہ کون سا کھلاڑی آسٹریلیا جائے گا؟ پی سی بی نے اعلان
کردیا
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں محمد رضوان، حسن علی اور ساجد خان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔