پیر, دسمبر 23, 2024
1:39 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباراسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 60 ہزار سے نیچے آگیا...

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 60 ہزار سے نیچے آگیا – Business & Economy

پاکستان اسٹاک ایکسچیبنج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار کی حد سے نیچے آگیا ہے۔

100 انڈیکس 2258 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 59 ہزار 457 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 18 دسمبر کو 100 انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جب کہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 4 ہزار 425 پوائنٹس تنزلی کے بعد 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا

سال 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

دوسری جانب آج ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، انٹر بینک میں 42 پیسے کمی کے بعد ڈالر 282 روپے 1ٓ0 پیسے پر آگیا۔

Related articles