پیر, دسمبر 23, 2024
8:28 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںسٹیٹ بینک کا یکم جنوری 2024ء کو پبلک ڈیلنگ بند رکھنے کا...

سٹیٹ بینک کا یکم جنوری 2024ء کو پبلک ڈیلنگ بند رکھنے کا اعلان

’بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوامی لین دین نہیں ہوگا

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے یکم جنوری 2024ء کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2024ء ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے یعنی عوامی لین دین نہیں ہوگا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

Related articles