پیر, دسمبر 23, 2024
9:02 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپاکستان کی نمک برآمدات کو خطرہ، صنعتی ادارے نے خبردار کردیا

پاکستان کی نمک برآمدات کو خطرہ، صنعتی ادارے نے خبردار کردیا

بحیرہ احمر کے بحران سے پاکستان کی نمک کی برآمدات کو خطرہ، صنعتی ادارے نے خبردار کردیا۔

ایک صنعتی ادارے کے مطابق کراچی پاکستان کی نمک کی برآمدی صنعت کو بحیرہ احمر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شپنگ لاگت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس شعبے کی عملداری کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فریٹ چارجز کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، برآمد کنندگان کو مراعات فراہم کرے، اور سرکاری ملکیت والی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی صلاحیت کو بڑھانے اور مسابقتی شرح پیش کرنے کے لیے اس کی مدد کرے جبکہ ایس ایم اے پی کے قائم مقام چیئرمین قاسم یعقوب پراچہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے نمک کے برآمد کنندگان ایک غیر معمولی بحران سے گزر رہے ہیں۔

ہمیں درپیش کثیر جہتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکومتی ردعمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی شپنگ لائنز اپنے بیڑے میں مزید بحری جہازوں کو شامل کرکے اور اس راستے پر عارضی طور پر کام کر کے اس بحران میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے بحری امور، وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے اور فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نمک برآمد کرنے والی صنعت کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، اور اس کی بقا کے لیے فیصلہ کن اقدام ناگزیر ہے۔

Related articles