شہریوں کے لیے مہنگائی میں کمی کا خواب، خواب ہی رہا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں سال نو کے آغاز پر ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔ 2023 کے آغاز میں 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر ،2024 میں 120 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
50 روپے کلو والا آلو، 80 سے 90 روپے، 500 روپے والی ادرک 800 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 250 روپے سے اوپر چلی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 60 روپے والی لوکی 160 روپے ، پھول گوبھی 120 ، 100 والا مٹر 200 سے 300 اور سبز مرچ کی قیمت 320 روپے ہو گئی ہے۔