نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے پی ایس ایل 9 میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کی منظوری کے بعد وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے پی سی بی کو اجازت دی، پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کا آغاز آٸندہ ماہ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے پی ایس ایل اور بین الاقوامی کرکٹ میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے بولی دینے کا عمل روک دیا تھا۔
بڑے معاہدے سے قبل پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے لیے حکومتی اجازت لازمی قرار دی تھی۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل سیزن 9 پاکستان میں ہی ہوگا،
ذرائعپی ایس ایل 9: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو رکھا، کسے جانے دیا؟ فہرست
جاریپی ایس ایل سیزن 9 کیلئے ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن
کروالی