پیر, دسمبر 23, 2024
6:20 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںملک میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی، فروخت 15 فیصد گرگئی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی، فروخت 15 فیصد گرگئی

ملک میں جولائی تا دسمبر 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں، جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 9.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔

نومبر میں 1.37 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر 2022 کے مقابلے دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کمی ہوئی۔

Related articles