پیر, دسمبر 23, 2024
5:35 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپاکستان کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا پلان...

پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا پلان تیار

ٹیکس لگانے سے ابتدائی طور پر 100 ارب روپے آمدن متوقع ہے ، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا پلان تیار کرلیا۔

ایف بی آر کی جانب سے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لا کر 300 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کا پلان تیار کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں ملک کے پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

حکام ایف بی آر کے مطابق ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے ابتدائی طور پر 100 ارب روپے آمدن متوقع ہے  جبکہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں 35 لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا جبکہ اگلے مرحلے میں دیگر بڑے شہروں میں بھی ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو کہ ماہانہ بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسکیم لانچ کر دی جائے گی، ریٹیلرزکی سالانہ آمدن پر تقریبا 10 سے فیصد زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائےگا جبکہ اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Related articles