پیر, دسمبر 23, 2024
6:12 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارآئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کی تنظیم نو...

آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی – Pakistan

آئی ایم ایف کی شرائط و تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی۔ منظوری کے بعد 8 ممبران پر مشتمل بورڈ ایف بی آر کے معاملات دیکھے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط و تجاویز پرعملدرآمد کرتے ہوئے ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تنظیم نو کی منظوری خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے دی، اور حتمی منظوری کابینہ کےآئندہ اجلاس میں لئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد 8 ممبران پر مشتمل بورڈ ایف بی آر کے معاملات دیکھے گا، بورڈ میں وزارت خزانہ، خارجہ، تجارت اور صنعت و پیداوار کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ کے مستقل ممبران میں خارجہ امور کے سیکرٹری اور پلاننگ کمیشن بھی شامل ہوں گے، آئی کیپ صدر، دو یونیورسٹیوں سے دو ماہر معیشت بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ریونیو ایف بی آر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، سیکرٹری ریونیو کا تعلق انکم ٹیکس اور کسٹمز سروس سے نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا پالیسی ونگ ختم کرکے وزارت خزانہ میں قائم ہوگا، اور ادارے کے ملازمین کی تعداد میں مجموعی طور پر 30 فیصد کمی ہوگی۔

Related articles