پیر, دسمبر 23, 2024
8:03 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنيابرطانیہ میں 31 جنوری کے بعد وزٹ ویزا پر جانے والے کیا...

برطانیہ میں 31 جنوری کے بعد وزٹ ویزا پر جانے والے کیا کام کرسکیں گے – World

برطانیہ رواں سال ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہا ہے،31 جنوری سے نافذ ہونے والے ان امیگریشن قوانین کا مقصد ملک میں کاروبار اورسیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔

وزیٹر ویزا کے حوالے سے قوانین پر کی جانے والی نظرثانی کے مطابق سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔

ان تبدیلیوں سے سیاحتی ویزے پر برطانیہ جانے والے وہاں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ وہ کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ حصہ لے سکیں گے وہاں ہوتے ہوئے ریموٹ ورک کر پائیں گے۔

ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق سیاح برطانیہ سے کام کرسکیں گے تاہم ریموٹ ورک برطانیہ میں ان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہونا چاہئیے۔

اس سے قبل ایکس چیکر کے چانسلر جیریمی ہنٹ نے برنس ویزیٹرریگولیشنز بڑھانے کی برطانوی کوششوں کا اعلان کیا تھا۔

نئے امیگریشن قوانین کے تحت سائنس دانوں، محققین اورماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی، یہی نہیں وزیٹر ویزا پر برطانیہ جانے والے مقررین بھی خدمات کے لیے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

برطانوی حکومت اس سے قبل سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا فیصلہ بھی کرچکی ہے۔

Related articles