پیر, دسمبر 23, 2024
3:45 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںشمالی وزیرستان میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت

نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی، ماڑی پیٹرولیم

ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ شیوا 2 کنویں سے تقریباً 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی، جبکہ 4 ہزار 577 میٹر تک کھدائی کرنے پر گیس دریافت ہوئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Related articles