پیر, دسمبر 23, 2024
4:00 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارسرحد پار تجارت کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے قواعد میں ترمیم -...

سرحد پار تجارت کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے قواعد میں ترمیم – Business & Economy

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرحد پار تجارت کو زیادہ موثر بنانے کے لیے قواعد میں ترمیم کردی۔

ایف بی آر نے بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کا حصہ حاصل کرنے اور علاقائی منڈیوں میں پاکستانی پیداوار کی فوری سپلائی کو یقینی بنانے کیلیے اہم اقدام کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستانی پیداوارکی فوری سپلائی کو یقینی بنانے کیلیے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ (ٹی آئی آر) رولز میں ترمیم کردی ہے۔ جس کا مقصد اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور تجارت کو بڑھانا ہے۔

ترمیم کے بعد عالمی تجارت میں پاکستان کا شیئر بڑھانے کیلیے ٹی آر آئی اسکیم کو اب مزید آسان اور کاروبار دوست بنا دیا گیا ہے۔ اس سے سرحد پار تجارت زیادہ موثر اور محفوظ ہوگی۔

Related articles