یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن میں سال 22-2023 کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سال 22-2023 میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ریکارڈ 137 ارب 15کروڑ 50 لاکھ روپے رہی اور گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورزکا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی،گھی، دالوں اور چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گزشتہ برس کے دوران بنیادی اشیا پرحکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔