پیر, دسمبر 23, 2024
12:05 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے تک کمی کا اعلان...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا

پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت  برقرار رکھنے کا فیصلہ

نگران حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں کمی کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت روپے259.34ہوگئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد 276.21 روپے ہی رہے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسےکمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ پندرہ روز کیلئے کیاگیا ہے ، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related articles