پیر, دسمبر 23, 2024
12:06 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

امریکی ڈالر 49 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 49 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دن بھر اتار چڑھاو کے بعد واپس 280.24 روپے پر بند ہو گیا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی دیکھنے کو ملی تاہم کاروبار کے اختتام کے وقت ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا اور 280.24 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.25 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔

Related articles